745

انتہائی مقدس ایک لیموں 13ہزار روپے میں فروخت،

لیموں کا شکنجی اور قہوے میں توآپ نے بھی استعمال کررکھا ہوگا لیکن پڑوسی ملک میں ایک لیموں 15ہزارروپے میں فروخت ہوا اور اس میں کوئی حیران کن حدتک رس شامل نہیں تھا بلکہ یہ پوجا پاٹ کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق لیموں کے علاوہ گری ، فروٹس اور چاندی کے برتن بھی نیلامی کیلئے پیش کیے گئے لیکن تامل ناڈو کے مندر میں پوجا کیلئے استعمال ہونیوالا لیموں 433درہم (تقریباً13000پاکستانی روپے )میں نیلام ہوا۔ یہ نیلامی ضلع ایرود کے مندر میں کی گئی ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق مندر میں پوجا کیلئے استعمال ہونیوالی بیشتر چیزیں نیلام کی گئی ہیں اور مہنگی داموں میں بیچی گئیں۔ مندر کی طرف سے نیلام کیاگیا لیموں اولاپالیام کے رہائشی شنمگم نامی شخص نے خریدا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں