بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شہباز شریف کے10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر

شہباز شریف کے10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کے لیے ملتوی ہوگئی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر آج سماعت ہونی تھی تاہم ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت کی رخصت کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میںشہباز شریف نے یہ دعویٰ پی ٹی آئی چیئرمین کے اس بیان کے بعد دائر کیا تھاجس میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*