406

پیرس میں تمام ممالک کی ثقافت کی آگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو

پیرس کے نواحی علاقہ مونفرمائی میں گزشتہ روز تمام ممالک کی ثقافت سےآگاہی کے لیے کلچرل فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف سیاسی، سماجی خاتون فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔ پاکستان کے کے علاوہ ترکی عراق اور کیمبرون کے ثقافتی ملبوسات سمیت پاکستانی شادی بیاہ کے ملبوسات متعارف کرائے جو کہ پاکستانی و فرانسیسی ماڈلز نے پہن کر پاکستانی نغموں کی گونج میں ریمپ پر واک کی۔ پہلے حصے میں پاکستانی ملبوسات جبکہ دوسرے حصے میں فرانسیسی ملبوسات سمیت ٫ یورپیئن کلچر نئے سال کی تھیم پر مبنی ملبوسات پر ماڈلز جلوہ گر ہوئیں۔ ڈیزائنر آصفہ ہاشمی کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں – پیرس کی ہردلعزیز شخصیت علی اشفاق نے دولہا کے ڈریس میں جب انٹری دی تو حاضرین محفل نے بہت سراہا – ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے فرانسیسی حاضرین محفل کے سامنے پاکستان کی روایت کو اجاگر کرکے پاکستان کا نام خوب روشن کیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں