بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عاصمہ جہانگیر نے کچھ عرصہ پہلے ایسا کام کیا تھا ک

عاصمہ جہانگیر نے کچھ عرصہ پہلے ایسا کام کیا تھا ک

سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایسا کام کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی ان سے محبت کرنے لگے تھے۔
حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ پچھلے سال اقوام متحدہ کے ریپورٹیر کی حیثیت سے سری نگر گئی تھیں اور پھر واپس آ کر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کو اندھا کرنے کے معاملے پر بہت ہی بھرپور موقف اپنایا تھا۔
ان کے بھرپور موقف اپنانے کے باعث مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی ان سے بہت محبت کرنے لگے تھے۔ ابھی تک مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ اس دنیا سے چلی گئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطاءفرمائے۔ یقینا وہ ایک بہت بڑا نام تھا اور ان کا خلاءپر کرنا بہت مشکل ہے۔“

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*