بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

معروف اور سینئر وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئی ہیں۔ آج صبح سے ہی ان کی طبیعت خراب تھی تاہم کچھ دیر قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں فیروز پور روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہیں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔
انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا اور انسانی حقوق کی ترجمان بھی مانی جاتی تھیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی وہ پیش پیش رہیں جبکہ مارشل لاءدور میں کی گئی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں 2010ءمیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ کئی انٹرنیشنل ایوارڈ بھی ملے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*