بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دبئی حکومت کو گالیاں دینے والے شخص کو !

دبئی حکومت کو گالیاں دینے والے شخص کو !

مْتحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو 3 ماہ قید اور5 ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔پراسیکیوٹرجنرل نے ملزم کے خلاف پیش کردہ فردم جرم میں انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت ای میل کو ریاست کی توہین کے لیے استعمال کرنے کا الزام عا ئد کیا اورسائبر جرائم کے اراتکاب اور گالیاں دینے پر ملزم کو سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک حکومتی محکمے کو ای میل میں گالیاں لکھی تھیں مگر اس کا سبب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کی طرف سے اس کی توہین تھی جس میں اسے بھی گالیاں دی گئی تھیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں انسداد سائبر جرائم کے لیے منظور کردہ قانون کے آرٹیکل 20 میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اڑھائی لاکھ سے 5 لاکھ درہم یا قید یا بیک وقت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*