بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’’ریحام خان اگر میں نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ تم نے

’’ریحام خان اگر میں نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ تم نے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف اینکر ریحام خان کے بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سابقہ شوہر پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد گو کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اب عمران خان کے پرسنل سیکرٹری عون چوہدری کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ریحام خان کیاصلیت سے واقف ہیں ،اگر لب کشائی کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر ریحام خان کے انٹرویو پر اپنے سخت عمل میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر عمران خان خواتین کی عزت کرتے ہیں اسی لیے وہ ان کی بد نیتی اور جھنجھلاہٹ پر مبنی باتوں کا جواب نہیں دیں گے،اگر میں نے ریحام خان پر لب کشائی کی تو اُن کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اُن کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ روز ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے تیسری شادی کررکھی ہے جسے وہ چھپا رہے ہیں،ان کے ذرائع عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کررہے ہیں مگر وہ خود اس کا اعلان نہیں کررہے، جھوٹ بولنے کے باوجود نہ جانے انہیں سپریم کورٹ نے کس طرح صادق اور امین قرار دیا؟۔یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان سمیت دیگر رہنما ’’کپتان ‘‘ کی تیسری شادی سے انکاری ہیں جبکہ اس خبر کے سامنے آنے کے کئی روز بعد عمران خان نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام بیجھا ہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*