بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایک ضروری بات!

ایک ضروری بات!

پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال کے حالیہ واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بچوں کے تحفظ کے اس مسئلے کو قومی بحث بنا دیا ہے۔ ایسے میں اشد ضرورت آ پڑی ہے کہ ہم ان خوفناک واقعات کا انسداد کرنے کے لیے بچوں اور ان کے والدین کے لیے آگہی اور تعلیم کا اہتمام کریں جس میں انہیں بتایا جائے کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں جنسی تعلیم ایک شجرِ ممنوعہ ہے اور لوگ اس پر کھلے عام بات کرتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں اور انہیں اس پر بات کرنا بہت بھدا اور عجیب لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ بھی اس موضوع پر بات نہیں کر پاتے۔اب یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ ہم والدین کو اس حوالے سے آگہی دیں جس سے وہ اپنے بچوں کو سمجھا سکیں کہ اگر کہیں انہیں ایسی کسی خطرناک صورتحال کا سامنا ہو تو ان کا ردعمل کیا ہونا چاہیے۔ بچے ہمیشہ سے ایسے مجرموں کا آسان ٹارگٹ رہے ہیں اور اب بھی ہیں، چنانچہ ہمیں اب اپنی اس خاموشی کی روایت کو توڑنا ہو گااور اپنے بچوں کے ساتھ اس اہم ترین موضوع پر بات کرنی ہو گی۔
اگر بحیثیت والدین آپ مخمصے کا شکار ہیں کہ اپنے بچوں کے ساتھ اس موضوع پر کیسے بات کریں؟ تو جان لیں کہ یہ بہت آسان اور سادہ ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے بچوں کو ’کنور‘ کی طرف سے متعارف کرائی گئی وہ ویڈیوز دکھا سکتے ہیں جو اسی موضوع پر بنائی گئی ہیں۔ان ویڈیوز کا عنوان ’ایک ضروری بات‘ ہے۔یہ ویڈیو اگرچہ مختصر ہیں لیکن ان میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں جو بچوں کو اچھے اور برے کی تمیز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں اور انہیں اجنبی افراد کے ساتھ رابطے سے گریز کرنا سکھا سکتی ہیں۔ان ویڈیوز میں بچوں کے لیے انتہائی سبق آموز مواد موجود ہے جو اینیمیٹڈ کرداروں ’چیٹی‘ اور’چنکی‘ کے ذریعے بچوں کے ننھے دماغوں تک پہنچانے کی سعی کی گئی ہے۔ ان ویڈیو میں کوئی ایسا مواد شامل نہیں کیا گیا جو والدین چاہتے ہوں کہ ان کے بچے نہ دیکھیں۔ویڈیو دیکھئے

ان ویڈیوز کے ساتھ ساتھ آپ اپنے بچوں کو کسی بھی خطرناک صورتحال سے نکلنے کے راستے سمجھا سکتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہمہ وقت، بالخصوص عوامی مقامات پر چوکنا اور محتاط رہنے کی تلقین کریں۔ انہیں بتائیں کہ اگر کوئی انہیں نامناسب طریقے سے ہاتھ لگائے یا کوئی اور مشکوک سرگرمی وہ اپنے ساتھ ہوتی دیکھیں تو فوراً آپ کو آ کر بتائیں۔انہیں اتنا اعتماد دلائیں کہ وہ ایسی باتیں آ کر آپ کے ساتھ شیئر کرنے میں خوف محسوس نہ کریں۔اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا بچہ آپ سے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے یا آپ دیکھیں کہ وہ برخلاف معمول کچھ خاموش رہنے لگا ہے تو اس چیز کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔ ایسی صورت میں اپنے بچوں کے اور قریب ہونے کی کوشش کریں۔یہ یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ بچہ جتنا آگاہ اور بااختیار ہو گا اتنا ہی وہ ایسی صورتحال سے زیادہ بچ سکے گا اور محفوظ رہے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*