بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنے نجی زندگی کا ایسا راز فاش کردیا کہ

اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنے نجی زندگی کا ایسا راز فاش کردیا کہ

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں بھی ایک شخص کی جانب سے جنسی ہراسگی کاسامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت میری عمر 14سال تھی اس لیے اپنی اور والدین کی عزت کی خاطر جنسی درندے سے مقابلہ کیا ۔
بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ دپیکا پڈکون نے انکشاف کیا کہ ایک روز وہ اپنے والدین اور بہن کے ساتھ کھانا کھا کر واپس آرہی تھیں، ان کی بہن اور والد آگے جبکہ وہ والدہ کے ساتھ پیچھے چل رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اداکا رہ نے بتا یا کہ میںنے پہلے تو نظر انداز کیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں اور پھر واپس پلٹ کر سڑک کے بیچوں بیچ اس شخص کا کالر پکڑا اور تھپڑ رسید کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہوں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*