بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فیس بک نے بٹکوائن پر پابندی عائد کردی

فیس بک نے بٹکوائن پر پابندی عائد کردی

سوشل میڈیاسائٹ فیس بک نے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ کے پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر راب لیتھبرن نے بتایا کہ فیس بک نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس سے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا ہے۔کمپنی کا کہناہے کہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات اکثر گمراہ کن اور دھوکے پرمبنی ہوتے ہیں لہذا ان پرپابندی عائد کی جارہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس پالیسی کااطلاق فیس بک اور انسٹاگرام پر کیاجائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*