بنیادی صفحہ / اہم خبریں / صحت نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

صحت نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نجی سیکٹر کی شراکت سے خلا میں ایک ہسپتال قائم کرے گا جس کا مقصد نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خلا نوردوں کو علاج کی سہولت پیش کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال میں مزمن امراض کے طبی حل پیش کیے جائیں گے اور پرسنالائزڈ میڈیسن کو جدید ترین صورت میں دے کر مریضوں کے لیے یہ ممکن بنایا جائے گا کہ وہ دْور رہ کر اپنے علاج کے انتظامی امور میں کامیاب ہو سکیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا کہ منصوبے کا نتیجہ مریخ سیارے میں امارات خلائی کلینک کی صورت میں سامنے آئے گا،اس کا مقصد اماراتی خلاء نوردوں کو نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے دْور سے علاج کی فراہمی ہے،متحدہ عرب امارات 2020 ء میں مریخ کی سطح دریافت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،اسی دوران خلائی ہسپتال کو بھیجنے سے قبل اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*