بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بھارت میں ’رن وے‘ ریسٹورنٹ کی دھوم

بھارت میں ’رن وے‘ ریسٹورنٹ کی دھوم

بھارت میں دہلی، ہریانہ ہائی وے پر واقع ’رن وے ون‘ نامی ریسٹورنٹ نے دھوم مچا رکھی ہے۔

دنیا بھر میں کئی ایسے ریسٹورنٹ ہیں جو اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالہ میں ‘رن وے ون’ نامی یسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سابقہ بھارتی ایئر ہوسٹس شروتی ککڑ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایئر انڈیا کا اے 320 طیارہ خریدا اور پھر اُسے ’رن وے ون‘ نامی خوبصورت ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا۔

طیارے میں کھانا بھی فلائٹ اٹینڈنٹ کا لباس زیب تن کیے ویٹرز پیش کرتی ہیں اور پوری طرح سے طیارے والا ماحول بنایا گیا ہے۔

منفرد نوعیت کے اس ریسٹورنٹ میں آکر صارفین نہ صرف جہاز میں بیٹھنے کا شوق پورا کرتے ہیں بلکہ لذیذ کھانوں کا لطف بھی اُٹھاتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*