بنیادی صفحہ / متفرق / کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی ہوں، راؤ انوار

کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی ہوں، راؤ انوار

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنے بیرون ملک فرار کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں بھاگا پاکستان میں ہی موجود ہوں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں بلاول ہاؤس میں ہوں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آصف زردار ی سے میرے اس قسم کے مراسم نہیں ہیں، 1995 میں اچھا کام کیا اس لیے آصف زرداری میری عزت کرتے ہیں۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں ہے اور لوگ نہ جانے کیا کیا باتیں بنا رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں گھر پر چھاپے کے حوالے سے راؤ انوار نے بتایا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا، جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ 25 سال پہلے فروخت کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا اب وہ کسی اور کی ملکیت ہے اور پولیس اس گھر پر پوسٹر لگا کر چلی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*