بنیادی صفحہ / اہم خبریں / میرا کام کردار کو سنوارنا ہے، حمائمہ ملک

میرا کام کردار کو سنوارنا ہے، حمائمہ ملک

اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میرا کام تو اپنے کردارکوبڑی محنت سے سجانا اورسنوارنا ہے، باقی کامیابی اورناکامی کی گارنٹی کوئی نہیں دے سکتا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فلم سازی کا عمل تیز ہو گیاہے اور اب نئے سینما گھر بھی بننا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان میں فلمی سفرکا آغاز ہوتے ہی بالی ووڈ سے مجھے فلموں کی آفرز شروع ہوگئی تھیں اوراسی لیے کچھ ہی عرصہ میں 2فلمیں سائن کیں اوران میں کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ شاید پاکستان میں اس طرح پروفیشنل انداز سے کام کرنے والے لوگ نہ ہونے کے برابرہونگے مگر جب سے میں نے پاکستان میں فلمی صنعت میں کام شروع کیا ہے تومیں خود حیران ہوں کہ پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم میں شامل تمام لوگ اس قدرپروفیشنل دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کومل رہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*