بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فلم ’’ کرش4‘‘ کی تیاریاں زور شور پر ،

فلم ’’ کرش4‘‘ کی تیاریاں زور شور پر ،

بالی ووڈ سائنس فکشن فلم سیریز ’کرش‘ کا شمار کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے جس کی 4 فلم پر کام کرنے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس میں پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو لانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’کرش 4 ‘‘کی ہیروئن کیلئے پہلے پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کیونکہ اب تک وہ اسی سیریز کی 2فلموں میں کام کرچکی ہیں۔پریانکا چوپڑا کرش کی آخری 2 فلموں میں ایکشن میں دکھائی دی تھیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’کرش 4‘ میں بھی انہیں کاسٹ کیا جائے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فلم کی ٹیم ان کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرسکتی ہے،راکیش روشن اور ریتک روشن کی اس 4 فلم کیلئے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔
’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلم میں ریتک روشن کے ساتھ کام کرنے والی کترینہ کو کرش 4 میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق فلم کی ٹیم سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔فلم کی ٹیم سمجھتی ہے کہ کترینہ کیف کے فلمی کیریئر کو اس وقت مصالحہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کی ضرورت ہے، جس وجہ سے انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ فلم کی ٹیم اور اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*