بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دنیا کی بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں:

دنیا کی بڑی معیشتیں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں:

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دہائی کے معاشی بحران کے بعد عالمی معیشت سنبھلنا شروع ہوگئی اور اب بڑے ملکوں کی معاشی صورتحال مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بڑے ملکوں کی معیشت اب مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔لگ بھگ ایک دہائی قبل کے سنگین معاشی بحران نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا، تاہم اب گراوٹ کے سائے چھٹ رہے ہیں جس کے اثرات امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں محسوس کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ بہتری چینی معیشت میں آئی جس کی شرح نمو 6.6 فیصد ہے،امریکی معیشت میں 2.3 فی صد کی شرح سے بہتری آئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ شرح 2.2 فی صد رہی۔
رپورٹ کے مطابق اس سال عالمی معیشت میں 3.9فی صد کی بہتری کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 3.7فیصد تھی۔دوسری جانب ماہرین نے عالمی معیشت کی ترقی کو مثبت قرار دیا ہے، تاہم بریگزٹ اور نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث مستقبل میں معاشی عدم استحکام کے خدشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*