بنیادی صفحہ / اہم خبریں / “سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے!!

“سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے!!

)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میدان میں اترنے سے پہلے کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ ہمیں تمام کشتیاں جلا کر آج کا میچ کھیلنا ہے ۔نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سریز میں کامیابی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان آج بہت اچھا کھیلا اور وکٹیں ہاتھ میں رکھنے سے آخری اوورزی میں مدد ملی ۔ان کا کہنا تھا کہ فتح کا تمام کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے ،ون ڈے سریز میں وائٹ واش کے بعد واپسی آسا ن نہیں تھی ،میں نے کھلاڑیوں کو بتا دیا تھا کہ اب ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے ،زیادہ سے زیادہ یہ ہی ہو گا کہ ہم تمام میچ ہا ر جائیں گے ۔کپتان نے مزید کہا کہ عامر یامین نے جیسی بیٹنگ کی وہ بہت شاندار تھی ،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کے پیچھے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی محنت شامل تھی ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*