بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اعلیٰ پولیس افسر کا راﺅ انوار سے واٹس ایپ پر رابطہ،

اعلیٰ پولیس افسر کا راﺅ انوار سے واٹس ایپ پر رابطہ،

کراچی پولیس کے اعلیٰ افسرکا راؤانوارسے واٹس ایپ پررابطہ ہوا ہے جس پر سابق ایس ایس پی ملیر کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے راﺅ انوار کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت دے رکھی ہے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلیٰ پولیس افسر کا آج راﺅ انوار سے واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے جس میں پولیس افسر نے راﺅ انوار کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے، پولیس افسرنے راﺅ انوار کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے گرفتاری کیلئے 3 دن کی مہلت دے رکھی ہے،بہتر ہے آپ خود کو پیش کردیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*