بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مسلم مخالف ری ٹوئیٹ پر ٹرمپ نے معافی مانگ لی

مسلم مخالف ری ٹوئیٹ پر ٹرمپ نے معافی مانگ لی

امریکی صدر ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے مسلمان مخالف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ہے۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیں کہ مسلمان مخالف ری ٹویٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ برطانیہ کی اس مسلمان مخالف تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر مشتمل سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمان مخالف 3 ویڈیوز ٹوئٹر پر شائع کی گئیں تھیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*