بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایک قبرسے فوجیوں اور عام شہریوں کی 75 لاشیں برآمد

ایک قبرسے فوجیوں اور عام شہریوں کی 75 لاشیں برآمد

عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلایا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ انہیں شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے شہر پرقبضے کے دوران پکڑںے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔الجبوری نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے الحشد الشعبی ملیشیا کو بتایا کہ الحویجہ کے قریب ایک اجتماعی قبرموجود ہے جس میں داعش کی جانب سے قتل کئے دسیوں افراد اور عراقی فوجیوں کو دفن کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عراق اجتماعی قبروں کے حوالے سے مشہور ہے، حکام کا کہنا ہے کہ صرف کرکوک شہر میں اب تک 14 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کو بے رحمی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دفن کیا گیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*