2,823

عمران کی گرفتاری کے بعد بھی دل کو سکون نہیں

زینب کے والد نے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے قاتل کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے دل کو اب بھی سکون نہیں مل پا رہا۔ ان کےذہن میں قاتل کے حوالے سے کئی سوالات گردش کر رہے ہیں۔زینب کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی قاتل سے ملاقات کروائی جائے۔

وہ قاتل سے کچھ سوالات کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک ان کی قاتل سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، انہیں اطمینان حاصل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے وزراء کے ہمراہ اور زینب کے والد کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران نامی قاتل کو پکڑ لیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس پریس کانفرنس میں ہی شہباز شریف نے زینب کے والد کو ان کی بات مکمل کرنے سے روکتے ہوئے ان کا مائیک اٹھوا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں