بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دبئی میں افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ استعمال کر کے

دبئی میں افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ استعمال کر کے

پاکستان میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کچھ افغان شہری ہمارے ہاں جرائم کے پھیلاؤ کے ذریعے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں لیکن افسوس کہ بات یہیں تک محدود نہیں۔ ان میں سے کچھ بیرو ن ملک بھی ہمارے لئے پریشانی و بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ دبئی میں پیش آیا جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے 35 سالہ افغان سیلز مین کو بور دبئی کے علاقے میں روکا تھا اور اس سے شناختی دستاویزات طلب کی تھیں۔ اس شخص نے اہلکاروں کو پاکستانی پاسپورٹ دکھایا، لیکن جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ یہ جعلی تھا۔

گلف نیوز کے مطابق پولیس فورینزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے ایگزٹ اور انٹری مہروں میں جعلسازی کی تھی اور نہ صرف شارجہ اور دبئی ائیرپورٹ کی جعلی مہریں استعمال کی گئی تھیں بلکہ تصویر میں بھی ردوبدل کیا گیا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے اس شخص پر پاسپورٹ اور حکومتی مہروں کی جعلسازی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ جعلی دستاویزات بنانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ا س کام میں ایک اور شخص نے اسے مدد فراہم کی تاہم وہ تاحال مفرور ہے۔
عدالت میں ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ پاسپورٹ میں کوئی ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے یہ پاسپورٹ کسی نے پاکستان سے ڈی ایچ ایل کے ذریعے بھیجا تھا اور اسے یقین دلایا گیا تھا کہ یہ اصلی ہے۔ ملزم کا اصل پاسپورٹ 2011ء میں دبئی کی ایک عدالت نے ضبط کرلیا تھا اور اس وقت سے اس پر سفری پابندی بھی عائد تھی۔ا س صورتحال میں ملزم نے پاکستان میں کسی سے رابطہ کیا اور 1000 درہم ادا کرکے پاکستانی پاسپورٹ منگولیا۔ گزشتہ تمام عرصے کے دوران وہ اسی پاسپورٹ کو اپنی شناختی دستاویز کے طور پر استعمال کررہا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*