بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سر پر گیند لگنے سے زخمی شعیب ملک !!

سر پر گیند لگنے سے زخمی شعیب ملک !!

نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل پر بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے قومی آل راﺅنڈر شعیب ملک کے بارے میں نیوزی لینڈ سے تشویشناک خبر آ گئی ہے جس نے پاکستانیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوڈ مکی آرتھر اور سرفراز احمد پر مشتمل پاکستان ٹور مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شعیب ملک کی صحت اور نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹی 20 سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شعیب ملک کے تمام ضروری ٹیسٹوں کے بعد نیوزی لینڈ کے اعلیٰ طبی ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کے بعد پی سی بی انتظامیہ نے شعیب ملک کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان واپس آ کر آرام کرنے سے شعیب ملک انجری کے باعث پیدا ہونے والے ”فوکس“ کے مسئلے سے جلد چھٹکارہ حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے 7 سے 10 دن سے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ٹیم انتظامیہ نے انہیں پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*