بنیادی صفحہ / اہم خبریں / چوہدری نثار اور پرویز رشید کا جھگڑا،

چوہدری نثار اور پرویز رشید کا جھگڑا،

چوہدری نثار اور پرویز رشید کا جھگڑا،(ن) لیگ کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں اہم ترین فیصلہ کرلیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عام انتخابات کے تناظر میں پارٹی معاملات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عنقریب رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے خالصتاًپارٹی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں نہ صرف قیادت خود متحرکہو گی بلکہ مرکزی رہنماؤں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں حلقوں سے رپورٹس حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پارٹی کے تمام سیکرٹریٹس کو بھی فعال کیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ن لیگ کے اہم رہنما ؤں چوہدری نثار اور پرویز رشید میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*