بنیادی صفحہ / اہم خبریں / خاتون سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں سعودی نوجوان گرفتار

خاتون سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں سعودی نوجوان گرفتار

ریاض ( آن لائن )سعودی پراسیکیوٹر جنرل کے حکم پر مدینہ منورہ میں پبلک مقامات پر خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور ایک لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ایک اوباش کی جانب سے اسے چھیڑنے اور زبانی طورپر ہراساں کرنے کے واقعے کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیاتھا۔ بعد ازاں اس نے اس واقعے کی شکایت پراسیکیوٹر سے کی جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کے بعد اسے فوری طورپر حراست مین لینے کا حکم دیا۔پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حدود سے تجاوز کرنے، معاشرے میں شرپھیلانے اور معاشرتی امن کو تباہ کرنے میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاہم پراسیکیوٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر ایسے مشتبہ عناصر پر نظر رکھیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*