بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں بلکہ

نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں بلکہ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے قدم قدم پر پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا اور اکثر اجلاسوں میں نہ صرف وزرا نہیں آتھے

بلکہ کورم بھی پورانہیں ہوتا۔وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر)عابد محمود کھگہ کی رہائشگاہ ملتان میں ان کی عیادت کے موقع پر کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورکہاکہ کرنل عابدمحمودکھگہ پارٹی کے لیے سرمایہ ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈااٹھایا اور گزشتہ پانچ سالوں میں کرپٹ حکمرانوں کیخلاف جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ رہے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل خانیوال کے صدر طاہرمحمودکھگہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*