بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شمالی کوریا نے پاکستان کو بھی پیچھے دھکیل دیا،

شمالی کوریا نے پاکستان کو بھی پیچھے دھکیل دیا،

شمالی کوریا جو کبھی بھی امریکہ کو خاطر میں نہیں لاتا،اس کے بارے میں شاید ہی کبھی کوئی اچھی بات آپ نے سنی ہوگی۔ شمالی کوریا کودنیا کے پسماندہ ترین، بلکہ بدترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن یہ جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی کہ اس کا پاسپورٹ بھی ہمارے پاسپورٹ سے زیادہ طاقتور ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے شہری 39ممالک میں ویزے کے بغیر جاسکتے ہیں،

یعنی اسلحاظ سے یہ پاکستان اور دیگر پانچ ایشیائی ممالک سے آ گے ہے۔ طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں شمالی کوریا سے پیچھے رہ جانےوالے ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ اس کے برعکس یہ بھی دیکھ لیجئے کہ بھارت اور حتیٰ کہ مالدیپ اور بھوٹان جیسے ملک بھی اس فہرست میں شمالی کوریا سے آگے ہیں۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*