بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’میری شادی کو 5سال ہوگئے،

’میری شادی کو 5سال ہوگئے،

انسان جس سے محبت کرتاہے آنکھیں بند کر کے اس پر اعتبار کر لیتا ہے، لیکن افسوس کہ اعتبار کے بدلے میں ہمیشہ خلوص نہیں ملتا۔ بعض اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ جن پر ہم اندھا اعتماد کر رہے ہوتے ہیں وہ انتہائی بے حسی سے ہمیں دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں۔ ایک ایسا ہی سبق آموز واقعہ ایک بھارتی لڑکی نے بتایا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے سماجی مشاورت کے شعبے کو بھیجے گئے اپنے خط میں یہ لڑکی لکھتی ہے ”میری شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔ میرے شوہر کے موبائل فون پر ہر وقت پاس ورڈ لگا ہوتا تھا اور میں نے کبھی یہ جاننے کی کوشش بھی نہیں کی تھی کہ وہ مجھ سے بھی اپنا فون کو چھپا کر کیوں رکھتا ہے۔

مجھے اس پر پورا بھروسہ تھا اور کبھی شک کی بات میرے دل میں نہیں آئی تھی۔ اتفاق سے دودن قبل ایسا ہوا کہ اس کا فون ان لاک پڑا تھا اور میں نے یونہی اسے اٹھا کر تصویروں پر نظر ڈالنا شروع کر دی۔ اور پھروہ تصویر میرے سامنے آ گئی جس نے میرے برسوں کے اعتبار کو ایک پل میں کرچی کرچی کر دیا۔ یہ اس لڑکی کی تصویر تھی جسے میں اپنے شوہر کی سابق محبوبہ کے طور پر جانتی تھی۔
اس نے مجھے بتایا تھا کہ ماضی میں اس لڑکی سے اس کا تعلق رہا تھا لیکن وہ کہتا تھا کہ اب وہ اس کی زندگی سے بہت دور جا چکی ہے۔ میں نے اس بات پر بھی اعتبار کر لیا تھا۔ میں نے جوں جوں پکچر گیلری میں نظر دوڑائی اس لڑکی کی مزید اور تازہ تصاویر سامنے آتی چلی گئیں۔ اگرچہ میرے لئے اتنا ہی دکھ کافی تھا لیکن شاید میرے شوہر کے لئے یہ بدیانتی کوئی بات ہی نہیں تھی۔ جب میں نے اس بارے میں پوچھا تو وہ سر جھٹک کر کہنے لگا ’بس ہلکی پھلکی دوستی چل رہی ہے اس سے۔ اس میں کونسی بڑی بات ہے؟‘ “

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*