بنیادی صفحہ / اہم خبریں / محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ،

محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ،

وزیر مملکت اطلاعات،نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں میں دہشت گردی ،توانائی بحران جیسے چیلنجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی ،عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،گزشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں،ملک کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر فلم،سپورٹس کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے،حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی،ٹارگٹڈ سوشل ریسپانسبلٹی کیلئے حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر عملدرآمد کیلئے کار آمد تجاویز دی جائیں۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یہ بات نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایس ای ایچ) کے زیر اہتمام 10ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال نے بھی شرکت کی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت محروم طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی میں دلچسپی لینے والے تمام کارپوریٹ اداروں اور افراد کی سہولیات بہم پہنچانے اور ان کی مکمل حمایت پر یقین رکھتی ہے جس کیلئے کئی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام متعلقہ ریاستی و سرکاری ادارے ان تمام کاروباری و صنعتی شعبوں کوجو سماجی اور اقتصادی شعبوں کی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تندہی اور اخلاص سے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکومت نے کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں زندگی کے ہر شعبے میں بالخصوص چھوٹے کاروبارو یا روز گار کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں ،صحت ،تعلیم ،زرعی ترقی سمیت ہر شعبے میں نمایاں پیکیج دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس کے بعد پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آچکی ہے ،اس کی واضح مثال پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی آمد ،بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد اور وفود کی آمدورفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے باعث متاثر ہونے والے تشخص کو ناصرف بحال کرایا بلکہ اسے مزیدبہتربنانے کیلئے حکومت فلم،میوزک، کلچر ،ادب کے شعبے میں بہت کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 60کی دہائی میں پاکستان کی فلم صنعت دنیا کی بڑی فلم صنعت میں شمار تھا ،دہشت گردی کے باعث فلم اور کارپوریٹ کا سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے ،حکومتی کاوشوں کی بدولت اب پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص ابھر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو نوجوان نسل کی فنی مہارت پر توجہ کی ضرورت ہے ،حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکتا ہے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت جام کمال کے ہمراہ 52کمپنیوں اور سماجی تنظیموں میں ایوارڈ تقسیم کیے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*