بنیادی صفحہ / اہم خبریں / قطر کے فیشن فیسٹیول میں کرینہ کپور کے جلوے

قطر کے فیشن فیسٹیول میں کرینہ کپور کے جلوے

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوہا میں منعقد ہونے والے شاپ قطر فیسٹیول 2018 میں ریمپ پر جلوے بکھیرے اور خوب داد وصول کی۔

کرینہ کپور خان بالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔

شاپ قطر فیسٹیول 2018 میں کرینہ کپور بھارتی ڈیزائنر وکرم پھادنیس کی کلیکشن کی شو اسٹوپر بنیں اور انہوں نے بالی وڈ فیشن کی نمائندگی کی۔

کرینہ کپور نے وکرم کا ڈیزائن کردہ جھل مل کرتا ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جس کے ساتھ انہوں نے کندن، نگینوں اور موتیوں سے مزین چوکر بھی زیب تن کیا۔

ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کرینہ کپور نے آنکھوں پر اسموکی میک اپ کر رکھا تھا جب کہ لپ اسٹک کے لیے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا گیا۔

شاپ قطر فیشن کے لیے ڈیزائنر وکرم نے کرینہ کپور کے لیے سرخ رنگ کے لہنگے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن کرینہ نے نمائش کے لیے ہلکے گلابی رنگ کو پسند کیا۔
واضح رہے کہ آج کل دلہنوں کے ملبوسات میں ہلکے گلابی رنگ کو ترجیح دی جارہی ہے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی بھارتی مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*