بنیادی صفحہ / اہم خبریں / حکومت نے طاہر القادری کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،

حکومت نے طاہر القادری کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*