بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ” اس ملک کے بینک میں فوری 200 ارب روپے ڈال دو

” اس ملک کے بینک میں فوری 200 ارب روپے ڈال دو

سعودی عرب دہشتگردی کیخلاف جنگ اور پڑوسی ملک میں آئینی حکومت کی مدد کیلئے برسرپیکار ہے اور اب یمن کیلئے دو ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیاجس کا مقصد یمن کے شہریوں کی مالی مشکلات کو کم کرنا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 2 بلین ڈالر یمن کے مرکزی بینک میں منتقل کر نے کااعلان کیاہے اورسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم نامہ جاری کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق یہ مالی امداد

باغیوں کی جنگی سرگرمیوں کے سبب یمن میں پیدا ہونے والی خراب معاشی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، اس سے نہ صرف ریال کی قد میں اضافہ ہوگا بلکہ یمن کے شہریوں کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس امداد سے باغیوں کے جنگی جرائم سے ہونیوالے نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ حوثی باغیوں پر بینک لوٹنے، سرکاری ریونیوز پر قبضہ کرنے جیسے الزامات ہیں ۔ دوسری طرف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ آن کے ملک کی جانب سے یمن اس کی آئینی قیادت اور معیشت کے لیے تائید کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ یمن کو تمام شعبوں میں درپیش حالیہ چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے۔وہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے ۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے یمن کے بحران کی تازہ ترین صورت حال اور یمنی عوام کو درپیش حالیہ اقتصادی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*