بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’میری بیگم غیر مردوں کے ساتھ یہ کام کررہی تھی اس لئے میں نے اس کی ناک چبا ڈالی‘

’میری بیگم غیر مردوں کے ساتھ یہ کام کررہی تھی اس لئے میں نے اس کی ناک چبا ڈالی‘

نائیجیریا میں ایک شخص اپنی اہلیہ کے غیرمردوں کے ساتھ ملکر شراب نوشی کرنے پر ایسا غضبناک ہوا کہ موقع پر ہی اس کی ناک چبا ڈالی۔ یہ افسوسناک واقعہ تنوبو شہر میں پیش آیا اور ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔
ویب سائٹ ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز کے مطابق 34 سالہ بیسی ادیبوسو کی شادی بکولہ نامی خاتون سے 11 سال قبل ہوئی تھی اور وہ دو بچوں کے والدین ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بکولہ کو بطور نرس نئی نوکری ملی تو اس کے اندازواطور میں کچھ تبدیلی آ گئی جس پر بیسی کو تشویش لاحق تھی۔ گزشتہ منگل کے روز بھی جب بکولہ دیر تک گھر واپس نا آئی تو بیسی اس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ وہ اسے ایک شراب خانے میں مل گئی جہاں وہ اجنبی مردوں کے ساتھ ملکر شراب نوشی کر رہی تھی۔ کثرت شراب نوشی کے باعث وہ پوری طرح اپنے حواس میں نا تھی، اور اس کے ساتھی مردوں کا کہنا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ یہ صورتحال دیکھ کر بیسی کے سر پر جنون سوار ہو گیا اور اس نے وحشی ہو کر بکولہ کی ناک کو اپنے دانتوں سے دبوچ لیا۔ جب تک بکولہ کو اس کی گرفت سے چھڑوایا گیا وہ اس کی ناک کو بری طرح چبا چکا تھا۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بیسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمے کا آغاز ہو چکا ہے۔ عدالت میں اس نے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ غلطی سے اپنی بیوی کی ناک چبا بیٹھا ہے، تاہم یہ مﺅقف رد ہونے کی صورت میں اسے پانچ برس قید کی سز ا ہو سکتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*