بنیادی صفحہ / اہم خبریں / 20جنوری کو داتا دربار پر دھرنا ہوگا،

20جنوری کو داتا دربار پر دھرنا ہوگا،

پنجاب حکومت مشکل میں پھنس گئی ۔طاہر القادری کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے لاہور دھرنے کا اعلان کر دیا ۔انکا کہنا ہے کہ 20جنوری کو داتا دربار پر دھرنا ہوگا، رانا ثناء کا استعفیٰ لیے بغیر و اپسی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی،گولڑہ شریف میں غلام نظام الدین جامی سجادہ سے ملاقات سے واپسی پر علماء کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے مشائخ عظام اس بات پر متفق ہیں کہ رانا ثناء اللہ فساد کی جڑ ہیں انہوں نے قادیانیوں اور مرزائیوں کے حق میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ کسی بھی حوالے ناقابل برداشت ہیں۔ ختم نبوت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے ۔اس موقع پر پیر سیالوی نےنے ایک بار پھر 20جنوری کو داتا دربار پر پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ دینے کیلئے دھرنے کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*