بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شعیب اختر کو تو پوری دنیا جانتی ہے مگر!!

شعیب اختر کو تو پوری دنیا جانتی ہے مگر!!

پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز باﺅلر شعیب اختر کو تو پوری دنیا ہی جانتی ہے لیکن ان کی اہلیہ رباب کا تعلق کس گھرانے سے ہیں اور ان دونوں کی شادی کیسے ہوئی؟ اس بارے میں بہت کم لوگوں کو معلومات حاصل ہیں جبکہ رباب میڈیا پر بھی کبھی نظر نہیں آئیں۔
رباب 23 جون 1994ءکو ہری پور کے ایک کاروباری اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور 24 جون 2014ءکو شعیب اختر کیساتھ شادی کے حسین بندھن میں بندھیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کی عمر میں بہت زیادہ فرق بھی ہے اور شادی کے وقت شعیب اختر کی عمر 38 برس تھی جبکہ رباب صرف 23 سال کی تھیں لیکن دونوں اس کے باوجود اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ شعیب اختر کی رباب کے والد مشتاق سے 2013ءمیں حج کے موقع پر ملاقات ہوئی جہاں شعیب اختر نے ان سے اچھی سی لڑکی کا رشتہ تلاش کرنے کو کہا تاہم شائد وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی شادی اسی شخص کی بیٹی کیساتھ ہو جائے گی جسے وہ رشتہ ڈھونڈنے کا کہہ رہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*