ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تبدیلی آ گئی نجی ٹ یوی کے مطابق سعودی عرب میں فلموں کی نمائش شروع ہو گئی۔ فلموں کا آغاز دارالحکومت ریاض میں بچوں کی اینی میٹڈ فلم سے ہوا سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی عارضی انتظامات ہیں مارچ تک سینما گھر بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہےجبکہ دوسری جانب گزشتہ جمعہ کے روز سعودی عرب میں تاریخ رقم ہوئی ،اس دن خواتین نے پہلی مرتبہ سٹیڈیم میں بیٹھ کر فٹبال کا میچ دیکھا۔پوری دنیا میں سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو بے حد سراہا جارہاہے۔