بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اس 5 سالہ لڑکی کو ہر پاکستانی کی مدد کی اشد اور فوری ضرورت ہے

اس 5 سالہ لڑکی کو ہر پاکستانی کی مدد کی اشد اور فوری ضرورت ہے

پاکستانیوں کی سخاوت کا امتحان آ گیا ۔ اس 5سالہ بچی کا نام ’اُمِ عروہ‘ ہے جس کا دل تبدیل کیا جانا لازمی ہو چکا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اُمِ عروہ کا دل پیدائشی طور پر ایک گیند کی شکل میں تھا۔ 2013ءمیں اس کی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے لیکن دل کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس کے مزید آپریشن یا دل کی تبدیلی کیے بغیروہ زندہ نہیں رہ پائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم اُمِ عروہ کے باپ عرفاق عالم کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنی بچی کے علاج پر ساڑھے 4لاکھ درہم (تقریباً 1کروڑ 35لاکھ روپے) خرچ کر چکے ہیں اور اس وقت وہ بیروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس بچی کے علاج کے لیے کچھ باقی نہیں بچا۔ ان کا اچھا خاصا کاروبار تھا لیکن بچی کے علاج پر کثیر رقم خرچ ہونے کی وجہ سے وہ ٹھپ ہو گیا۔ اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُمِ عروہ کے فوری طور پر مزید آپریشنز یا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنا پڑے گا۔عرفان اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کے ہمراہ پاکستان میں اپنی سب کچھ فروخت کرکے متحدہ عرب امارات منتقل ہوا تھا۔ اب ان کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور کسی کے پاس نوکری بھی نہیں۔عرفان نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی بچی کو بچانے میں اس کی مدد کریں۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*