بنیادی صفحہ / اہم خبریں / وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان پاکستان کو دبا ئو میں لانے کی سازش ہے، بھارت ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت ہوگیا ہے ، دنیا میں ایٹمی صلاحیتیں رکھنے والی قوتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کسی کو جمہوری عمل سے نہ کھیلنے دیں، اگر سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کیا جاتا ہے تو یہ وفاق کے لئے اچھا شگون نہیں ہوگا،

زینب قتل کیس سے متعلق تمام کارروائیاں کر رہے ہیں، کچھ سیاستدان اس واقعے پر سیاست کر رہے ہیں،بین الاقوامی سپلائی چین ہمیں اور چائنہ کو مدنظر رکھیں، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے کراچی سٹاک ایکس چینج میں سولہ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم گارمنٹس اور کھیلوں کی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اور اقدامات کررہے ہیں۔ اس سے پاکستان کی معیشت آگے بڑھے گی ہم پاکستان کے سرمایہ داروں کو سی پیک سے پیدا ہونے والے مواقع کے لئے خود کو تیار ہونے کے لئے مشورہ دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی سپلائی چین ہمیں اور چائنہ کو مدنظر رکھیں۔ ہم اس وقت ایک اٹھتی ہوئی معیشت ہیں آج کا دور معاشی مقابلے کا دور ہے اور اس دوڑ میں ہر ملک شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک 19ویں اور 20 ویں صدی کے سیاسی نظریات کے قیدی ہیں ہم ابھی تک احتجاج اور دھرنوں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ آج دنیا میں مقابلہ پیداوار‘ معیار اور مقابلے کا ہے۔ سیاسی امن و استحکام لازمی ہے جس ملک میں امن و استحکام نہ ہوگا وہاں سرمایہ کاری رک جاتی ہے۔ ترقی کی رفتار رک جاتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*