بنیادی صفحہ / اہم خبریں / زینب قتل کیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ؟؟؟

زینب قتل کیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ؟؟؟

زینب قتل کیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے سروے اوراقدامات شروع کردیئے ۔قصور میں سیف سٹی منصوبے کے حکم پر ہنگامی عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے شہر کے اہم مقامات پر کیمرے
لگانے کے لیے سروے ٹیم نے قصور میں سروے شروع کر دیا ۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ

حساس مقامات پلازوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیزاور اہم شاہراؤں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے۔ ان کیمروں میں ایسا سافٹ ویئر لگایا جائے گا جو انسان کے چہرے کو نمایاں کرے گا۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے قصور شہر میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*