بنیادی صفحہ / اہم خبریں / چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کون سا کیس سن رہے تھے؟

چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کون سا کیس سن رہے تھے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آبدیدہ ہوگئے۔
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ 94 ملین گیلن صنعتی فضلہ ٹریٹ کرنے کی منظوری ہوچکی ہے سندھ حکومت کا 67 فیصد بجٹ تیار ہے، وفاق کی اتھارٹی کا انتظار ہے ، یہ منصوبہ تین سال میں تیار ہوگا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ ، تین سال کا مطلب دلی دور است ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے بیان پر چیف جسٹس آبدیدہ ہوگئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*