کلثوم نواز کو پانچویں کیمو تھراپی کے سلسلے میں یں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امی پانچویں کیمو تھراپی سیشن کیلئے ہسپتال میں ہیں،اللہ تعالی میری والدہ سمیت تمام کی ماؤں کو صحت کاملہ اور سلامتی عطا کرے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
