بنیادی صفحہ / اہم خبریں / قصور کی ایک خاتون نے زینب کے قاتل کو پہنچا ن لیا۔۔ قاتل کون شخص ہے ؟

قصور کی ایک خاتون نے زینب کے قاتل کو پہنچا ن لیا۔۔ قاتل کون شخص ہے ؟

قصور میں زینب زیادتی اور قتل کے اندوہناک واقعے کے بعد ایک اور بچی عائشہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ عائشہ کو بھی زیادتی کانشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔عائشہ کی والدہ نے بتایا کہ زینب کا قاتل وہی ہے جس نے میری عائشہ کو قتل کیا تھا ۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مقتولہ عائشہ کی والدہ نے بتایا کہ زینب یقیناً اسی سفاک شخص کے ہاتھوں زیادتی کا شکار اور قتل ہوئی جس نے میری بچی عائشہ سے زیادتی کرنے کے بعد اسے مار ڈالاتھا۔

عائشہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں واقعات میں پنجاب پولیس کا کردار شرمناک اور مجرمانہ تھا۔ پولیس کے رویے سے ہی لگ رہا ہے کہ مجرم کو پولیس کی باقاعدہ پشت پناہی اور سرپرستی حاصل ہے۔ عائشہ کی والدہ نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگل سے بھی بدتر قانون نافذ ہے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*