بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کپتان کی تیسری شادی ; ایمان مزاری کےمتناز ع بیان نے ہلچل مچادی

کپتان کی تیسری شادی ; ایمان مزاری کےمتناز ع بیان نے ہلچل مچادی

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو ٹویٹر پر ان کی شعلہ بیانی کے لیے جانا جاتا ہے ۔ حال ہی میں ایمان مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کسی لطیفے کی وہ سطر ہیں جس پر ان کسی کو بھی ہنسی نہیں آتی،
ایمان مزاری نےکہا کہ اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے عمران خان کی جانب سے اپنی پوری پارٹی کو شرمندہ اور بدنام کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔مجھے پی ٹی آئی میں موجود ہر اس شخص کے لیے افسوس ہے جسے اب عمران خان کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے ۔اس ٹویٹ پر ایمان مزاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ ایمان مزاری کے اس ٹویٹ پر شدید رد عمل آنے کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*