بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاک فوج اور چین نے ملکر بھارتی سرحد پر کس چیز کی تعمیر شروع کر دی کہ بھارت نے واویلا مچا دیا؟

پاک فوج اور چین نے ملکر بھارتی سرحد پر کس چیز کی تعمیر شروع کر دی کہ بھارت نے واویلا مچا دیا؟

پاکستان نے بھارت کے ساتھ سرحد پر ایک ایسی چیز کی تعمیر شروع کر دی ہے کہ جان کر پورا بھارت کانپنے لگا ہے اور بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان کے لیے یہ چیز چین تعمیر کر رہا ہے۔ زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز کنکریٹ کے بنکرز اور دیگر ملٹری انفراسٹرکچر ہے جو راجستھان کے بارڈر کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ بھاتی ٹی وی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ”

پاک فوج چین کی مدد سے بھارت کے بارڈر کے انتہائی قریب ایئربیس بنا رہی ہے اور ساڑھے تین سو سے زائد بنکرز، نہریں اور سڑکوں کا ایک نیٹ ورک بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ ان ساڑھے تین سو بنکروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور پاک فوج نے ان تعمیرات کی جگہوں کو کیموفلاج کر رکھا ہے تاکہ بھارتی فوج ان جگہوں پر جاری کام کو پوری طرح دیکھ نہ سکے۔“زی نیوز نے رپورٹ میں یہ بھی ہرزہ سرائی کی ہے کہ ”پاکستان میں چینی فوج کی تعداد بھی حالیہ چند مہینوں میں کئی گنا تک بڑھ چکی ہے۔ پاکستان کی خیرپور ایئرفورس بیس پر بھی چینی فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس ایئربیس کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ، اس میں توسیع کی جا رہی ہے اور بھارت کے بارڈر کے ساتھ تین نئی ایئرسٹرپس تعمیر کی جا رہی ہیں۔ یہ ایئربیس بھارت کے بارڈر سے محض 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے ہے اور دونوں ملکوں کے مابین جنگ کی صورت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*