بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ”نواز شریف نے“ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنا نواز شریف کو مہنگا پڑا گیا،

”نواز شریف نے“ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنا نواز شریف کو مہنگا پڑا گیا،

عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کو کرپشن کہنے پر مذہبی سکالر نے نواز شریف کی بات کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی سماءٹی وی کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کو کرپشن کہنے پر مذہبی سکالر مفتی زبیر کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ہے، یہ کرپشن نہیں ہے، شادی کو کرپشن کہنا بھی حرام ہے اور اسے سیاست میں نہیں لانا چاہئے۔
مفتی زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر مراد شادی کرنے کو برا کہنا ہے تو یہ نہایت ہی غلط، ناجائز اور حرام بات ہے۔ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی ہے۔ دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کو کرپشن کہیں یا اسے برا کہیں یا اس کی بنیاد پر کسی کو لعن طعن کا نشانہ بنائیں تو یہ شرعاً بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ “

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*