بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شہباز شریف کا داماد عمران علی یوسف تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلا،

شہباز شریف کا داماد عمران علی یوسف تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلا،

بینکنگ عدالت نمبر 4میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف 2کروڑ50لاکھ روپے ریکوری کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔ یونائٹڈ بینک ڈیوس روڈ برانچ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کواڑھائی کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا گیا ہے۔بینک کی طرف سے احسن مسعود ایڈووکیٹ نے عمران علی یوسف کے خلاف ریکوری کا دعویٰ بینکنگ عدالت نمبر 4 میں دائر کیا گیا ہے ۔
عدالت میں بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران علی یوسف نے بینک سے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم بطور قرض لی لیکن بعد میں رقم واپس نہ کی گئی۔ عمران علی یوسف کو متعدد بار رقم جمع کرانے کی مہلت دی لیکن بینک کو رقم نہ دی گئی جس پر عدالت میں دعویٰ دائر کیا جا رہا ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران علی یوسف سے رقم دلوائی جائے۔عدالت نے دعوے پر احسن مسعود ایڈووکیٹ کی ابتدائی بحث کے بعد عمران علی یوسف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جنوری کو طلب کر لیاہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کوٹ مومن جلسہ میں خطاب سے پہلے ڈائس سے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا۔ ہفتہ کو مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ کوٹ مومن میں جلسہ گاہ میں پہنچی جہاں پر خطاب سے پہلے ڈائس سے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا اور کہا کہ ،
پہلی بارمیاں صاحب کیساتھ کسی جلسے میں آئی ہوں،مجھے خوشی ہے کہ اس کاآغازکوٹ مومن سے ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے خون پسینہ ایک کرکے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا، نواز شریف نے عدلیہ کو بحال کرایا ، 2013میں نوازشریف نے جو وعدہ کیاوہ پوراکر کے دکھایا، کراچی جیسے دہشت زدہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*