بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی عرب میں ہرسال کتنے ارب ریا ل کاکھاناضائع ہوتاہے؟

سعودی عرب میں ہرسال کتنے ارب ریا ل کاکھاناضائع ہوتاہے؟

سعودی انجمن تحفظ صارفین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سالانہ 50 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیاءضائع ہورہی ہیں۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی انجمن تحفظ صارفین کے سیکرٹری کی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں سالانہ 50 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیاءضائع ہورہی ہیں جوکل غذا کا 30 فیصد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صارفین نئے حالات سے خود کو ہم آہنگ کریں اور اخراجات کم کریں۔ القحطانی نے صارفین سے کہا وہ

صف بستہ ہوکراستحصال پسند تاجروں کو ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔ انجمن کے سیکرٹری کی جانب سے توجہ دلائی گئی ہے کہ تحفظ صارفین انجمن کا کام دکانوں کو بند کرانا نہیں بلکہ صارفین میں آگہی پیدا کرنا اور ان کی شکایات و صول کرکے مناسب کارروائی کرنا ہے۔ القحطانی نے توجہ دلائی کہ سعودی مارکیٹ میں نقلی فاضل پرزوں، ٹائر ، الیکٹروک آلات اور دیگر اشیاء کے ذریعے صارفین سے اربوں ریال ہڑپ کرنے والا مافیا پنپ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کوکفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہوگی۔اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*