بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اس سال آپ کی شادی ہوگی یانہیں ؟ہاتھ کی لکیردیکھ کرپتالگائیں

اس سال آپ کی شادی ہوگی یانہیں ؟ہاتھ کی لکیردیکھ کرپتالگائیں

نیا سال شروع ہونے پر لوگوں کا ’سالِ نو مبارک‘ کہنا ہمارے لیے ہمیشہ سے حیرت کا سبب تھا، دراصل ہم نے یہ الفاظ صرف سُنے تھے، جو سماعت میں ’سالے نو (9) مبارک‘ کی شکل میں داخل ہوتے تھے، اب ہم سوچتے کہ یار یہ چار نہ پانچ، بلکہ پورے نو سالوں کا ہونا کسی ڈرے سہمے بہنوئی کے لیے خوشی اور مبارک باد کا باعث کیسے ہوسکتا ہے؟ وہ تو جب ہم نے یہ الفاظ لکھے دیکھے تو سمجھ میں آیا کہ کیا کہا جاتا ہے۔

نئے سال پر مبارک باد کے علاوہ جو دوسرا اہم کام ہوتا ہے وہ ہے علم نجوم کی روشنی میں پیش گوئی۔یوں ہی فارغ بیٹھے بیٹھے ہم نے سوچا کہ چلو ہم بھی پیش گوئیاں کرتے ہیں۔ مگر مسئلہ یہ آن پڑا کہ ستاروں سے متعلق ہمارا علم صرف اِنہیں گننے کی ناکام کوشش تک محدود ہے اور اب تو حال یہ ہے کہ آلودگی کے باعث آسمان کے تارے کیا چھت پر کھڑی ’چاند‘ بھی مشکل سے نظر آتی ہے، ایسے میں اختر شماری کی مغزماری کیسے ہو، سو گِننے سے بھی گئے۔ویسے فلک پر دمکتے ستاروں کو چھوڑ کر ہمیں ہر قسم کے ستارے کا علم ہے اور اِس کے بارے میں ہم مستقبل بینی بہ آسانی کرسکتے ہیں۔ جیسے ہمارے محلے کی ’ستارہ‘، جس کے بارے میں ہم نے پورے وثوق سے کہا تھا کہ وہ گلی کے بے روزگار قمر کی آنکھوں میں دمکتی ضرور ہے،

لیکن اُسے ٹوٹ کر گرنا نکڑ والے دکان دار آفتاب کے دامن میں ہے۔ پھر یہی ہوا۔ اسی طرح ہمارا یہ دعویٰ آج تک غلط ثابت نہیں ہوا کہ جس پر ’فور اسٹار‘ مہربان ہوں اُس کا ہر سال اچھا گزرے گا۔ البتہ ’سبز ستارہ‘ کے بارے میں ہماری پیش گوئی کبھی کبھی سبز باغ ثابت ہوئی ہے۔ ایسا ہی ایک سبز باغ ہم نے اپنے ایک 8 بچوں والے دوست کو دکھاتے بلکہ تھماتے ہوئے کہا تھا،’بھیّے! تمہیں اب ہندسے والے نو کی نہیں انگریزی کے نو (NO) کی ضرورت ہے۔ یہ لو! اب تمہیں گود ہری ہونے کی خبر پاکر دن میں تارے نظر نہیں آئیں گے۔‘مگر سبز ستارہ اُن کی آنکھوں کے تارے کی آمد میں رکاوٹ نہ بن سکا۔یہ سب بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم انفرادی نہیں تو اجتماعی قسم کی سچی پیش گوئی بخوبی کرسکتے ہیں۔ تاہم ہماری پیش گوئیاں برج نہیں طبقات اور حیثیتوں کو بنیاد بنا کر کی جاتی ہیں۔ وضاحت کردیں کہ جس طرح بعض تحریریں ’صرف بہنوں کے لیے‘ ہوتی ہیں، اِسی طرح یہ پیش گوئیاں بس پاکستانیوں کے لیے ہیں۔ اب آپ ہماری پیش گوئیاں پڑھیے کہ یہ سال کس کے لیے کیسا رہے گا؟

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*