بنیادی صفحہ / اہم خبریں / آدمی نے اپنی ہی بیگم کی بیٹی سے شادی کر لی تاکہ۔۔

آدمی نے اپنی ہی بیگم کی بیٹی سے شادی کر لی تاکہ۔۔

امریکہ میں ایک شخص کی بیوی اس کی بدکرداری سے تنگ آ کر اسے چھوڑ گئی تو اس شیطان صفت شخص نے بدلہ لینے کے لئے اس کی نوعمر بیٹی کو ہی اپنی بیوی بنا لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے 44سالہ کرسٹوفر آئی ہوپٹمن نامی اس شخص نے 2015ءمیں شینن ڈیٹرک نامی خاتون سے شادی کی جس کی 18سالہ بیٹی بھی تھی۔ کچھ عرصے بعد ہی شینن اس شخص کی بدخصلتوں سے تنگ آ کر اسے چھوڑ کر چلی گئی جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے شینن کی بیٹی کیلی ڈورووک سے ہی شادی کر لی اورشینن کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے اپنی اور کیلی کی قابل اعتراض تصاویر اسے بھیجنی شروع کر دیں۔


شینن کا عدالت میں کہنا تھا کہ ”میرے شوہر نے میرے ہوتے ہوئے ہی میری بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے تھے لیکن مجھے ان کا اس وقت علم ہوا جب میں اسے چھوڑ کر گئی اور ان دونوں نے اپنی نازیبا تصاویر بھیج کر مجھے تنگ کرنا شروع کیا۔اس نے مجھے طلاق دیئے بغیر ہی میری بیٹی سے بھی شادی کر لی۔ “

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*