بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکا پاکستان کو اکیلا مت سمجھے۔۔۔چین اور ترکی کے بعد روس بھی میدان میں آگیا

امریکا پاکستان کو اکیلا مت سمجھے۔۔۔چین اور ترکی کے بعد روس بھی میدان میں آگیا

روس نے بھی پاکستان سے متعلق امریکا کے رویے کی مخالف کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے روس نے بھی ردعمل دیا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے
ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پاکستان میں تعینات روسی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کو دی جانے والی امریکی دھمکیوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔ خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ روس کو بھی امریکا اقدامات اور رویے پر شدید تحفظات ہیں۔ جبکہ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ چاہتاہے پاکستان افغانستان میں اس کی ہارکو فتح میں بدلے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ مجرمانہ ہے، وہ دنیا کو انتہا پسندی کی طرف لے کرجا رہا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر تھوپ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خود بخود دنیا میں تنہا ہوجائے گا، امریکہ کے اس اعلان سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن کا خاتمہ کرکے پاکستان کومزید طاقتوربنانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی اعلان سے ہمیں اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کا موقع ملا ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ امریکہ کا رویہ متعصبانہ ہے، امریکہ چاہتا ہے پاکستان افغانستان میں اس کی ہارکو فتح میں بدلے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*